ورلڈ کپ، آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

ورلڈ کپ، آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
سورس: File

لکھنؤ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا ہو گا۔ 

ورلڈ کپ 2023 کا دسواں میچ آسٹریلیا اور بنیوبی افریقہ کے درمیان لکھنؤ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ اسٹیڈیم  میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  کھیلا جائے گا ۔

dd82ae0ee190576f705997b5f695a19d

یاد رہے کہ آسٹریلیا  نے ٹورنامنٹ میں چنئی میں اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے خلاف شکست کے ساتھ خراب آغاز کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف زبردست جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔

ممکنہ پلیئنگ الیون

آسٹریلیا:  ڈیوڈ وارنر، مچل مارش،  اسٹیون اسمتھ،  مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل،ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، مارکس اسٹونیس/کیمرون گرین،  پیٹ کمنز (کپتان)،  مچل اسٹارک ،  ایڈم زمپا،  جوش ہیزل ووڈ

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)،  رسی وین ڈیر ڈوسن،  ایڈن مارکرم،  ہینرک کلاسن،  ڈیوڈ ملر،  مارکو جانسن،  جیرالڈ کوٹزی/ تبریز شمسی،  کیشو مہاراج،  کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی

مصنف کے بارے میں