ورلڈ کپ، نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے

ورلڈ کپ، نیدرلینڈز بمقابلہ سری لنکا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے
سورس: File

نئی دہلی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے نیدرلینڈز کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 19واں میچ نیدر لینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے بھارت کے شہر لکھنئو کے ایکانا سپورٹس سٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 20واں میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

b9bb2d6aa3bcd8b5af7bd8b1992c5804

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا وہ ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی جبکہ وہ نیدلینڈز نے اپنی آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے کھیل کر جیت اپنے نام کی تھی۔ 

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنے 3 میچز میں صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے ، انگلینڈ  دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، نیدرلینڈز بھی دو پوائنٹس کے ساتھ  آٹھویں جبکہ سری لنکا صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں