Get Alerts

پاکستانی گلوکارائیں میشا شفیع اور عروج آفتاب کا گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں نیا قدم

پاکستانی گلوکارائیں میشا شفیع اور عروج آفتاب کا گریمی ایوارڈز کی دوڑ میں نیا قدم

کراچی : پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارائیں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر اپنی پہچان مزید مستحکم کرنے کے لیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے اپنے نئے البمز اور گانے جمع کروا دیے ہیں۔

میشا شفیع نے اپنے پہلے سولو البم "کھلنے کو" کو گریمی کی تین اہم کیٹیگریز میں نامزد کرنے کے لیے پیش کیا ہے۔ ان کی پیشکش میں شامل کیٹیگریز ہیں: بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل)۔ اس البم میں 47 منٹ کا مواد شامل ہے جس میں 11 گانے ہیں، جو میشا کے کیریئر میں ایک نیا آغاز ہیں۔ ان گانوں میں ہنٹنگ ساؤنڈ اسکیپ، خود شناسی کی شاعری اور جذبات سے بھری ہوئی دھنیں شامل ہیں، جو سننے والوں کو ایک نئی موسیقی کی دنیا میں لے جاتی ہیں۔

دوسری طرف، گریمی ایوارڈز کی فاتح گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنی مشہور ٹریک "رات کی رانی" کے ریمکس ورژن "خرانگ بن" کو گریمی کی بیسٹ ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لیے جمع کرایا ہے۔ یہ ریمکس ورژن اپریل میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی مقبولیت نے اسے عالمی سطح پر ایک اور پہچان دلائی ہے۔

ٹیگز: