گریمی ایوارڈز،  عروج آفتاب مسلسل دوسری بار  ناکام ہوگئیں 

گریمی ایوارڈز،  عروج آفتاب مسلسل دوسری بار  ناکام ہوگئیں 

کیلیفورنیا:گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری بار ناکام ہوگئیں ۔ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ  عروج آفتاب  مسلسل دوسری بار گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ 

وہ پہلی  نژاد پاکستانی گلوکارہ تھیں جنہیں مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ اور ’بیسٹ آلٹرنیٹوو جاز البم‘ کی کیٹیگریز میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو نامزد کیا گیا تھا۔


بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’شیڈو فورسز‘ نامی البم تیار کیا تھا۔
اس کے علاوہ بہترین آلٹرنیٹوو جاز البم کے لیے عروج آفتاب نے وجے آئر اور شہزاد اسماعیلی کے ہمراہ ’لوو ان اگزائل‘ Love in exile نامی البم تیار کیا تھا۔ تاہم بدقسمتی سے وہ تیسری بار ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

مصنف کے بارے میں