Get Alerts

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکہ کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکہ کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے

واشنگٹن : امریکی میڈیا کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے دوران، امریکہ کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ یہ فوجی غزہ میں داخل ہوئے بغیر، وہاں موجود مصر، قطر اور ترکیہ کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امن معاہدے کے تحت اپنے مقررہ حدود میں واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ اس انخلا کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج کا انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے دورہ غزہ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ان کا مقصد یہ تھا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ سینٹ کام کی زیر قیادت سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کیسے بنایا جائے، اور یہ کہ غزہ میں امریکی فوجی تعینات نہیں کیے جائیں گے۔

ٹیگز: