ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار ہے

ایران دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار ہے

امریکی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نیتھن سیلز کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشت گردی کوسب سے زیادہ فروغ دینے والا ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ایوان نمائندگان میں انسداد دہشت گردی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلز نے باور کرایا کہ ایران القدس فورس اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اپنا یہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سیلز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی نظام، اس کے زیر انتطام دہشت گرد تنظیمیں اور اس کی نیابت میں کام کرنے والی قوتیں ہر جگہ دہشت گردی کا خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ ایران شام ، عراق، یمن، بحرین، افغانستان اور لبنان میں متعدد تصادم اور جارحیت کا ذمے دار ہے۔
امریکی کانگریس کے قانون ساز ارکان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران نے نیوکلیئر معاہدے کے تحت آزاد ہونے والی رقوم کو یمن ، شام اور عراق میں دہشت گردی کی سپورٹ کے لیے استعمال کیا۔ اسی طرح یہ رقم ایران کے اسلحے خانے کو جدید بنانے بالخصوص میزائل پروگرام کی ترقی کے واسطے بھی خرچ کی گئی۔
امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے منصوبوں کا مقصد ایران کی توسیعی پالیسیوں کا محاصرہ کرنا اور اس کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں پر روک لگانا ہے۔