Get Alerts

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری

ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان گزشتہ چند روز سے مسلسل جاری ہے اور آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے اور انٹر بینک میں 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔ 
دوسر ی جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس 74 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42022 ہو گیا ہے۔ 

ٹیگز: