اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری اپنے دورے کے دوران شنگھائی، چنگڈو اور سنکیانگ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چین کی اعلیٰ صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں پاک چین دوستی، تجارتی و اقتصادی تعاون، اور خصوصاً سی پیک (پاک چین اقتصادی راہداری) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی اور کثیرالجہتی فورمز پر جاری تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہوں گے، جو اس دورے کو مزید اہمیت اور سیاسی وزن فراہم کرتا ہے۔