Get Alerts

9 مئی کے مقدمات: شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت، پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب

9 مئی کے مقدمات: شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت، پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تین مقدمات میں دائر ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، جہاں شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے واقعات کے تحت درج زمان پارک، مغلپورہ اور دیگر مقامات پر جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 

ٹیگز: