شجاع آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شجاع آباد میں بند کی تعمیر و مرمت کے لیے مشینری پہنچ گئی ہے اور کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی نگرانی میں شجاع آباد بند کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے مشینری کے ذریعے مرمتی کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ، شجاع آباد میں سیلاب سے متاثرہ آبادی کو ٹینٹ فراہم کرنے کا آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو مناسب حفاظتی انتظامات میسر ہوں۔
مریم اورنگ زیب نے اس کام کی خود نگرانی کی اور ہدایت دی کہ مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے میں پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔