Get Alerts

ایشیا کپ 2025: پاکستان کا عمان کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2025: پاکستان کا عمان کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور عمان کو فتح کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ میچ گروپ اے کے تحت دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے موزوں نظر آ رہی ہے، اسی لیے پہلے کھیلنے کا انتخاب کیا گیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے سب سے زیادہ 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے، جبکہ فخر زمان 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز نے 19، حسن نواز نے 9 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایونٹ کا پہلا مقابلہ ہے، اور دونوں فتح کے لیے پرعزم ہیں۔

ٹیگز: