دبئی: دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم صرف 67 رنز بنا سکی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے شاندار 66 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز اور فخر زمان نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل تھے۔