Get Alerts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
 
 
 
 

ٹیگز: