لاہور: پنجاب بھر میں مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔