Get Alerts

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / بوندا باندی جبکہ اس دوران ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود / تیز ہواﺅں / آندھی چلنے اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔