جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کے لئے آسان اور گھریلو نسخے

جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کے لئے آسان نسخے اور گھریلو

جسم سے اس طرح کے نشانات صاف کرنے کے لئے آسان اور گھریلو نسخے

لندن:  بعض اوقات ہمارے جسم پر کچھ ایسے نشانات بن جاتے ہیں جو دیکھنے میں بھی اچھے نہیں لگتے،جیسے تل کا موہکے بن جانا ایک نارمل سا عمل ہے۔ اس طرح کے سرخ نشانات عموماً40سے45سال کے لوگوں کو نکل آتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ دوسری عمر کے افراد کو بھی ہوسکتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ نشانات اس قدر برے لگتے ہیں کہ وہ انہیں ختم کروانے کے لئے سرجری کا سوچنے لگتے ہیں لیکن یاد رہے کہ سرجری کے علاوہ بھی انہیں ختم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ نشانات اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب ہمارا وریدی نظام ان جگہوں پرخون کو صحیح طرح نہیں پہنچا پاتا۔آپ کو چاہیے کہ ان نشانات کے بارے میں فکرمند ہونے کی بجائے اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن سی، ڈی، بی6اور آئرن کی مقدار زیادہ ہو۔ آپ کو چقندر، گاجر، شلجم، لال مولی اور سلاد زیادہ کھانی چاہیے۔

ایک گاجر کے جوس کے گلاس میں آدھا چقندر کا رس شامل کرکے پینے سے جسم میں وٹامن سی، آئرن اور فولک ایسڈ کی کمی ہوری ہوگی اور اس طرح کے نشانات ختم ہوجائیں گے۔