حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہو گا، سراج الحق

حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہو گا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تا حیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں جبکہ سپریم کورٹ پاناما لیکس کے دیگر 436 افراد کو بھی بلائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بزدل لوگ سیاسی لیڈر کو نااہل کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے کیونکہ پاک صاف پاکستان کیلئے سب کا احتساب ناگزیر ہے۔ نیب کے پاس کرپشن کے 150 میگا اسکینڈلز ہیں انہیں کیوں نہیں کھولا جا رہا۔

انہوں نے اپیل کی کہ چیف جسٹس اپنی نگرانی میں لوٹی گئی دولت کی واپسی کا میکنزم بنائیں کیونکہ حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں