Get Alerts

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں فلسطینی متحد

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں فلسطینی متحد
کیپشن: image by The Times of Israel

تل ابیب : اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں فلسطینی متحد ہو کر غزہ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

30 مارچ سے جاری احتجاج میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ اور ٹینکوں کی گولہ باری کے نتیجے میں 34 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت کے آگے فلسطینیوں کے ارادے غیر متزلزل ہیں ، غزہ سے پیچھے نہ ہٹنے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔