سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک ، 8 زخمی

سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک ، 8 زخمی

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ سینٹر میں چاقو سے ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا۔

 الجزیرہ ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوک کا کہنا ہے کہ ملزم کو شاپنگ سینٹر میں جائے وقوع پر ایک خاتون پولیس افسر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا، ابھی تک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام 4 بچے ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اکیلے ہی لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا، جوابی کارروائی سے ملزم ہلاک ہوگیا ہے، اب شاپنگ سینٹر میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور حملہ آور کے مقاصد کا تعین کررہے ہیں۔   واقعے میں 8 ماہ کے بچے اور اس کی ماں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ۔

 
 

مصنف کے بارے میں