Get Alerts

لاہور: پہلی چار روزہ نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر، فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

لاہور: پہلی چار روزہ نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر، فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

حذیفہ اور حزیمہ مینز، شیزا اور آصفہ ویمنز چیمپئن بن گئیں؛ گورنر پنجاب کی شرکت، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم

لاہور:لاہور میں منعقدہ پہلی چار روزہ نیشنل پیڈل چیمپئن شپ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے منظور شدہ اس تاریخی ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے، جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔چیمپئن شپ کے آخری روز مختلف کیٹیگریز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جن کے نتائج درج ذیل رہے.
    مینز اوپن کیٹیگری  فائنل کے کانٹے دار مقابلے میں حذیفہ عبد الرحمن اور حزیمہ عبد الرحمن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمیع زین اور احمد کامل کو شکست دی اور پہلی نیشنل ٹرافی اپنے نام کی۔    ویمنز اوپن کیٹیگری  شیزا ساجد اور آصفہ شہباز نے حریف جوڑی اشنا سہیل اور مہک کھوکھر کو زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔     ویٹرنز کیٹیگری  میں محمد قاسم اور فیصل انور کی جوڑی فاتح رہی، انہوں نے محمد دانش اور فراز احسن کو پچھاڑ کر میدان مار لیا۔


ایونٹ کی خاص بات اس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور خطیر انعامی رقم تھی۔سپورٹس بورڈ سے منظور شدہ اس ایونٹ میں ملک بھر سے 100 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ گورنر پنجاب نے مختلف کیٹیگریز کے فاتحین اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی سردار سلیم حیدر خان نے پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیڈل جیسے نئے کھیلوں کا فروغ خوش آئند ہے اور ایسے ایونٹس سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

ٹیگز: