اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی ہم منصب ثناء اِچی تاکااِچی (Sanae Takaichi) نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے اسلام آباد کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے تاریخی مذاکرات پر پاکستان کے کلیدی کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
گفتگو کے دوران جاپانی وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے دونوں عالمی قوتوں کو میز پر لانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاپان خطے میں امن قائم کرنے کے پاکستان کے اس عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔تاکااِچی نے ان مذاکرات اور جنگ بندی کو نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی توانائی کی سلامتی (Global Energy Security) کے لیے بھی سنگِ میل قرار دیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from H.E. Ms. Sanae Takaichi, Prime Minister of Japan today.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 13, 2026
During their warm and cordial conversation, the two leaders discussed the recently held Islamabad Talks between the United States and Iran, hosted by… pic.twitter.com/9oLAMPiF2L
دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والے مثبت اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کو امن عمل کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔
جاپانی وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جاپان مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، جاپان کی جانب سے اس تائید نے عالمی سطح پر پاکستان کے 'پیس ڈپلومیسی' وژن کو مزید تقویت بخشی ہے۔