Get Alerts

ایف آئی اے نے لڑکی بن کر لوٹنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے لڑکی بن کر لوٹنے والے غیرملکی کو گرفتار کرلیا
سورس: file photo

فیصل آباد : ایف آئی اے نے لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے والا غیرملکی گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ایک  ایسے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جو لڑکا ہونے کے باوجود خود کو لڑکی ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر شہریوں کو لوٹنے والے نائجیرین شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ نائیجریا کا یہ باشندہ بیرون ملک سے رقم بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات لے  لیتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملزم حاصل ہونے اکاؤنٹس نمبر کی مدد سے کئی شہریوں کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے نکلوا چکا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاہدہی  پر پکڑا گیا ہے۔