اگلے الیکشن نتائج پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ،نتائج سب قبول کرینگے :وزیراعظم 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,PMIK,Election 2023

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کا حل ڈھونڈ نکالا ہے ،الیکشن میں ہونے والے فراڈ کا حل صرف ٹیکنالوجی ہے ،آئندہ ایسے الیکشن ہونگے جس کے نتائج سب قبول کرینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے نادرا ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر نئی موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان میں 30 لاکھ کے قریب افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں ،رجسٹریشن کی بدولت یہ بینکوں تک میں پیسہ بھی رکھوا سکتے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا جدید ٹیکنالوجی سے  ٹھپے لگانا ،بیلٹ پیپر ،جعلی ووٹ رجسٹریشن سب ختم ہو جائے گا ،ایسے الیکشن منعقد ہونگے جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو گا ،اگلے الیکشن نتائج سب قبول کرینگے ،کیونکہ الیکشن میں دھاندلی ،فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہی ہے ،انہوں نے کہا ای وی ایم کے ساتھ نادراڈیٹا لنک کرکے 21ویں  صدی کا الیکشن کرائیں گے۔