پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر، بیرون ملک جانے والے شہریوں کو مشکلات

پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر، بیرون ملک جانے والے شہریوں کو مشکلات

اسلام آباد : ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری میں ایک ماہ سے زائد کی تاخیر ہونے لگی ۔

 ذرائع کے مطابق نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10دن کے بجائے 30 اور ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز میں کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 کے بجائے 5 دن سے زائد میں کی جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق عمرہ، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے شہریوں کو پاسپورٹس کی تاخیر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انتظامی ذرائع کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ درخواست گزاروں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزار کے بجائے 40 ہزار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لیے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطل 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں