سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 5 دہشت گرد ہلاک ، ایک جوان شہید

سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 5 دہشت گرد ہلاک ، ایک جوان شہید
سورس: File

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی طرف سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن  کے دوران4 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کرلئے گئے ۔  بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری طرف گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس  دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسزمیں فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں   ایک دہشت گرد ہلاک   اور 3زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر  مزید سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ 

مصنف کے بارے میں