نئی دہلی/امرتسر: امرتسر کے پولیس اسٹیشن میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، 10 اگست کو دہلی کے دوارکا میٹرو اسٹیشن پر بھی دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل 8 اگست کو اروناچل پردیش میں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ کیا، جبکہ 3 اگست کو ماؤ نواز عسکریت پسندوں نے اڑیسہ کے سندر گڑھ میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا، جس میں ایک ریلوے کارکن ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔