Get Alerts

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا جشنِ آزادی پر منفرد انداز، رکشہ پریڈ اور فنونِ لطیفہ کی محفلیں

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا جشنِ آزادی پر منفرد انداز، رکشہ پریڈ اور فنونِ لطیفہ کی محفلیں

لاہور:لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 13 اگست کو دہلی گیٹ سے ایک منفرد "رنگیلا رکشہ پریڈ" نکالی گئی، جو شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزرتی ہوئی قلعہ لاہور پر اختتام پذیر ہوئی۔

پریڈ میں سجائے گئے رنگ برنگے رکشوں، ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ نے شہریوں کو محظوظ کیا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

اسی سلسلے میں وزیر خان چوک میں "آرٹس اینڈ کرافٹس فیسٹیول" بھی منعقد کیا گیا، جہاں فن پاروں کی نمائش، مصوری، خطاطی اور فیس پینٹنگ جیسی سرگرمیوں نے عوام کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریبات میں شرکت کر کے قومی دن کو بھرپور انداز میں منایا۔