Get Alerts

پاکستان اور ناروے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ناروے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ناروے کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کا پاکستان کا یہ دورہ ایک دہائی کے دوران کسی نارویجن وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ہے۔

ٹیگز: