Get Alerts

مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بائیں ہاتھ کے بولر بن گئے

مچل سٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بائیں ہاتھ کے بولر بن گئے

سڈنی : آسٹریلیا کے سٹار فاسٹ بولر مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے وکٹوں کی تعداد میں سری لنکا کے سابق سپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ تاریخ کے سب سے کامیاب بائیں ہاتھ کے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران مچل اسٹارک نے شادمان اسلام کو آؤٹ کرکے کیریئر کی 434ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ رنگانا ہیراتھ سے آگے نکل گئے، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سٹارک کی اس کامیابی نے انہیں بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولرز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والا کھلاڑی بنا دیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مچل سٹارک کی یہ کامیابی آسٹریلوی کرکٹ میں ان کے شاندار ٹیسٹ کیریئر کا ایک اور نمایاں سنگ میل قرار دی جارہی ہے۔

ٹیگز: