Get Alerts

مچل سٹارک پہلی بار ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بن گئے

مچل سٹارک پہلی بار ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون بن گئے

دبئی:آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی کا صلہ پاتے ہوئے پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مچل سٹارک نے مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت وہ رینکنگ میں دو درجے ترقی کرکے سرفہرست آگئے۔سٹارک کی ترقی کے بعد بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے تیسری پوزیشن برقرار رکھی۔
جسپریت بمراہ فروری 2024 سے طویل عرصے تک ٹیسٹ بولرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود رہے، تاہم سری لنکا کے خلاف جاری سیریز میں عدم شرکت اور اسٹارک کی شاندار فارم کے باعث انہیں اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہونا پڑا۔
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بھی ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے، جبکہ نیتھن لائن نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور وہ دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے چھ درجے ترقی کی اور مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹیگز: