Get Alerts

جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا

جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا

اسلام آباد: جشنِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا۔

ملی نغمے میں وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے میں پاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کو بھی نمایاں کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اور دلکش مناظر کو خصوصی طور پر نغمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ کو گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز دی ہے۔ نیا ملی نغمہ جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے، جس میں قومی جذبے اور حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: