Get Alerts

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی تعاون نئی عالمی طاقت بننے کی راہ پر

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی تعاون نئی عالمی طاقت بننے کی راہ پر

اسلام آباد:پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کی دفاعی اور پیداواری صلاحیتوں کو یکجا کرکے عالمی دفاعی منڈی میں نئی قوت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان کی دفاعی مہارت، سعودی عرب کے مالی وسائل اور ترکی کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا امتزاج ایک مضبوط مشترکہ دفاعی صنعتی مرکز کی بنیاد بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بکتر بند گاڑیوں، طیاروں، بحری جہازوں، ہتھیاروں اور دفاعی لاجسٹکس و مینٹیننس کے شعبوں میں نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان زمینی، بحری اور فضائی دفاعی نظام عالمی منڈی میں برآمد کرنے کی صلاحیت رکھنے والی ابھرتی ہوئی دفاعی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

ٹیگز: