اسلام آباد:سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھا گیا ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ’’جناح-1‘‘ نام ملک گیر مقابلے کے دوران موصول ہونے والی تجاویز میں سے منتخب کیا گیا۔ چاند گاڑی کے نام کے لیے سپارکو کو ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئی تھیں۔