امریکی اسکول کا نام ملالہ یوسف کے نام پر رکھ دیا گیا

امریکی اسکول کا نام ملالہ یوسف کے نام پر رکھ دیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ملالہ ٹوئیٹر اکائونٹ

ٹیکساس: پاکستانی نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی کی عزت افزائی کے لیے امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک سکول کا نام ملالہ کے نام سے منسوب کیا ہےجو پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، "فورٹ بینڈ انڈیپنڈنٹ سکول  ڈسٹرکٹ "(Fort Bend ISD )  نے وٹنگ کے ذریعے اسکول کا نام ملالہ کے نام سے منسوب کیا  ، اسکول کا نام تبدیلی کے بعد  ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری ہو گیا ہے. 

رپورٹ کے مطابق اسکول کے نام کی تبدیلی کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی ، جس میں سکول کی انتظامیہ سمیت طالب علم بھی شامل تھے، ان سب کو تقریبا 100 کے قریب نام دئیے گئے جن میں سے ملالہ کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔ملالہ کے نام سے منسوب اسکول ابھی زیر تعمیر ہے جو 2020 تک مکمل کر لیا جائے گا ۔