سکردو: براڈ پیک پر لاپتہ معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت کی شناخت ہوگئی۔ پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کے دوران ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما کی میت براڈ پیک سے برآمد کرکے شناخت کرلی گئی۔
سہیل سخی کی میت کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے سکردو منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 31 جولائی کو براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے باعث مجموعی طور پر 10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 9 غیر ملکی کوہ پیما بھی شامل تھے۔
لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے اب تک 7 کی میتیں ریسکیو کرکے متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں، جبکہ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں