Get Alerts

براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری، 4 لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

براڈ پیک پر ریسکیو آپریشن جاری، 4 لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

گلگت بلتستان: قراقرم سلسلے کی بلند چوٹی براڈ پیک پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران 10 لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں۔

ریسکیو مشن کی قیادت معروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکا، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کے دوران کوہ پیماؤں کی ٹیم اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ٹیگز: