Get Alerts

فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کا گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کا جائزہ

فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کا گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کا جائزہ

فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کا جائزہ لیا ہے، ان کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔

حویلیاں: فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے ملبے کا جائزہ لیا ہے۔نیو  نیوز کے مطابق اے ٹی آر طیارے بنانے والی کمپنی کے مینوفیکچرنگ و تیکنیکی ماہرین اور کریش سین ایکسپرٹس پر مشتمل فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے رینجرز کی سیکیورٹی میں حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارے کے ملبے، انجن اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، ان کے ہمراہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔
تحقیقاتی ٹیم طیارے کا بلیک بکس اوردیگر شواہد اپنے ہمراہ فرانس لے جائے گی جہاں بلیک بکس میں ریکارڈ ہونے والی گفتگو کو ڈی کوڈ کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل ہونے کے بعد تباہ شدہ طیارے کا ملبہ ہٹا دیا جائے گا۔واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی جس نے سانحے کی تحقیقات کرنے والے فلائٹ سیفٹی بورڈ کے ممبران سے ملاقات بھی کی تھی۔