نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کے بغیر ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔مارٹن گپٹل کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹم ساؤدھی، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگیوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ایڈم ملنے، کولن منرو، ہنری نیکولس، روس ٹیلر اور جارج ورکر پر مشتمل ہے جبکہ نیل بروم اور مچل سینٹنر دوسرے اور تیسرے ون ڈے کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گےکیونکہ کپتان کین ولیمسن اور مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد دوسرے اور تیسرے میچ میں آرام کریں گے اور ان دو میچوں میں ولیمسن کی عدم موجودگی میں ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا جہاں میزبان نیوزی لینڈ اس سے قبل ٹیسٹ سیریز 2-0 سے کلین سوئپ کر چکا ہے۔

ادھر دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بازو کی انجری کا شکار کرنے والے ویسٹ انڈین بیٹسمین سنیل امبرس فٹنس مسائل کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔