بس کی ٹکر سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

بس کی ٹکر سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی، طالبہ کی ہلاکت کے خلاف طلبہ و طالبات نے نیو کریم بلاک روڈ پر احتجاج شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹسٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ارم منصور لاہورٹرانسپورٹ کمپنی (ایل ٹی سی)کی بس کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، طالبہ کی لاش کو قریب ہی واقع جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبہ کی ہلاکت کے خلاف طلبہ نے نیو کریم بلاک روڈ پر احتجاج شروع کردیا اورسڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ابتدائی طور پر پولیس یا یونیورسٹی انتظامیہ کا طالبہ کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔