پنجاب: مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

پنجاب: مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

لاہور: پنجاب کے مختلف  علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کی بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ بستی کھوکھراں فیروزہ میں بھی میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔ 

ٹھل حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک  خاتون جاں بحق ہوئی۔

باولپور کے علاقے خیرپور ڈاھا کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ علاقہ چک 113 میں 8 سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا۔

خیا ل رہے کہ  محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں 13 اپریل بروز ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر سے جاری پیش گوئی کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پراثراندازہورہاہے۔ آج سے  مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اورجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں 13اور14اپریل کو کراچی میں آندھی وگرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو،دادو،شہیدبے نظیرآباد،قمبرشہدادکوٹ سمیت دیگرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔