Get Alerts

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق

باجوڑ / لوئر دیر : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث شدید تباہی ہوئی ہے۔ قدرتی آفت کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 17 افراد لاپتہ اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے سوری پاؤ میں رات سے جاری موسلادھار بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 7 افراد ملبے تلے دب گئے تھے، جن میں سے 2 زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ رات گئے پیش آیا جب شدید بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گر گئی۔

دونوں علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ممکنہ مزید بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: