Get Alerts

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے، 224 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے، 224 افراد جاں بحق

اسلام آباد :خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 224 افراد ہلاک ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 206 سے تجاوز کر چکی ہے، خاص طور پر ضلع بونیر میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں 157 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 60 سے زائد ہے۔

آزاد کشمیر میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں مظفرآباد کے ایک خاندان کے 6 افراد شامل ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں 500 سے زائد سیاح پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کوہالہ بند ہے۔

گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، اور نلتر پاور اسٹیشن تباہ ہو گیا جس سے شہر بجلی سے محروم ہو گیا۔

پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: