پٹنہ: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں شدید مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، جاں بحق افراد میں اکثریت کسانوں اور مزدوروں کی ہے جو کھلے مقامات پر کام کر رہے تھے۔ یہ واقعات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آئے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے لواحقین کو 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔2024 میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 243 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 275 تھی