وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغازکر دیا

وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغازکر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کرتے ہوئے والدین کو تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے بہت قربانیاں دیں، دہشت گردوں نے انھیں شہید تک کیا۔ پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے لے کر جائیں۔ ہم سب کو پولیو کے خاتمہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہ بیماری پھیل گئیں تو اس سے ہمارے ملک کے لئے بہت مشکلیں بڑھ جائیں گی۔