وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

لاہور :وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے بھی احکامات جاری کر دئیے ۔

وزیر اعظم نے دورہ لاہور میں پنجاب حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا جائے،انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے مقامی برادری کو ساتھ لیکر چلنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

وزیر اعظم نے کہا زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو ۔

عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں جہاں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا وہیں گوجرانولہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ،اس موقع پر وزیراعظم کو گوجرانوالہ ڈویژن میں جامعات کے قیام پر بریفنگ دی گئی ،پنجاب حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کو روڈ نیٹ ورک پر جاری کام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔