پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور تاریخ رقم کر دی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور تاریخ رقم کر دی
کیپشن: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور تاریخ رقم کر دی
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم نے ایک اور تاریخ رقم کر دی۔

مہمان ٹیم کو 63 رنز سے شکست دے کر پاکستان ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی۔ اس فارمیٹ میں سخت حریف سمجھی جانے والی پاکستان ٹیم نے رواں سال 18ویں کامیابی سمیٹی۔ 

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ 

گرین شرٹس 2018 میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیاب ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ 15 کامیابیوں کے ساتھ جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔