Get Alerts

لاہور میں بسنت منانے کے لیے خصوصی چیکنگ سکواڈز کا اعلان

لاہور میں بسنت منانے کے لیے خصوصی چیکنگ سکواڈز کا اعلان

لاہور:لاہور ضلعی انتظامیہ نے بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منانے کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اے سیز کی نگرانی میں انفورسمنٹ سکواڈز تشکیل دیے جائیں گے جو کسی بھی وقت گوداموں اور کائٹس کی جانچ کر سکیں گے۔

رجسٹرڈ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے ارکان بھی ان سکواڈز کا حصہ ہوں گے تاکہ پرواز کے دوران حفاظت اور قواعد کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام نے واضح کیا کہ شیڈول ون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن فوری منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: