لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کو برطانیہ میں بھی اپنا رول ماڈل تسلیم کیا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ستھرا پنجاب کا صفائی ماڈل برمنگھم کے شہر میں نافذ کیا گیا، جہاں پہلی بار کسی برطانوی رضاکار گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔
برمنگھم میں ابلتے کوڑے دانوں اور ہڑتالوں کے مسائل کے حل میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔ ستھرا پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم کے رضاکاروں کی ڈیجیٹل شراکت داری نے صفائی کے حوالے سے کئی روایتی مفروضے بدل دیے اور شہر میں صفائی کے جدید اور مؤثر اقدامات کو فروغ دیا۔