لاہور/بیجنگ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ منصوبے 'ستھرا پنجاب' پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا ہے۔ یورپ، خلیجی ممالک اور جاپان میں تعریف کے بعد اب چین کے موقر اخبار "چائنہ ڈیلی" نے بھی اس پروگرام کو پاکستان میں صفائی کے نظام میں ایک انقلابی تبدیلی قرار دے دیا ہے۔
اخبار کے مطابق، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے نہ صرف صفائی کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ 'ویسٹ ٹو ویلیو' (کچرے سے توانائی اور کارآمد اشیاء کی تیاری) جیسے اقدامات نے اسے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ چینی میڈیا نے پنجاب کے اس ماڈل کو دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔