کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا

کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا

لاہور:کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا‘ پولٹری ادویات اور ویکسین امپورٹ کرنے والی کمپنی معروش انٹرنیشنل نے بوگس دستاویزات پر کروڑوں روپے کی امپورٹ کی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی سمگلنگ علی زیب خان نے سپرنٹینڈنٹ اینٹی سمگلنگ وقار احمد چیمہ کے ہمراہ کسٹمز ڈائریکٹریٹ میں ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ امپورٹ کرنے والی کمپنی پولٹری ویکسین اور میڈیسنز امریکہ ‘ سنگاپور اور سپین سے منگواتی تھیںاور سامان ویلیوز ڈےکلےرےشن کے بغیر انڈر انوائسنگ کر کے کراچی سے کلیئرکروا لیتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس زیبا حئی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم علی زیب خان نے کارروائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ معروش انٹرنیشنل کی ساڑھے 3کروڑ کی بوگس ”جی ڈیز“ کی دستاویزات بھی کسٹم انٹیلی جنس نے دستاویزات حاصل کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ معروش انٹرنیشنل کی انتظامیہ نے بینکوں کی جعلی مہریں بنا رکھی تھیں۔کسٹم انٹیلی جنس نے معروش انٹرنیشنل کے گودام میں کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان بھی تحویل میں لے لیا اور پولٹری شعبہ کی معروف کمپنی معروش انٹرنیشنل کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے ماڈل ٹاون میں چھاپہ مار کر امعروش انٹرنیشنل کے اکاو¿نٹ منیجر مبشر کو گرفتار کرلیااور تحقیقات شروع کر لی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اورمبشر سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔